رسول جسکا بہت
احترام کرتے ہیں
جہاں پہ جا کے
ہمیشہ سلام کرتے ہیں
وہ بیت پاک ہےلوگو
نبی کی بیٹی کا
جسے رسول خدا
جان و دل سے چاہتے ہیں
رسول رحمت عالم کے
بیت اطہر میں
جو بیٹی باعث رحمت ہے
اے مسلمانو
عبا بچھاتے ہیں اپنی
رسول جس کے لئے
جو قلب احمد مرسل کا
لخت و پارہ ہے
جو چشم احمد مرسل کا
نور ہے لوگو
دل رسول کی
وجہ سرور ہے لوگو
وہ جسکی خادمہ
جنت کی حور ہے لوگو
رضا میں جسکی نہاں ہے
رضائے رب جہاں
وہ جسکی چاہ میں
حق نے بنائے کون و مکاں
وہ جسکے بابا کا کلمہ
پڑھا جنہوں نے سدا
اسی رسول کی بیٹی پہ
در گرا ڈالا
نبی کے چھوٹے نواسے
کو بھی شہید کیا
کچھ اس طرح سے کیا حق
ادا رسالت کا
ستمگروں نے فدک بھی
بتول کا کھایا
رسول زادی کو دربار میں
بھی بلوایا
عباد دنیا بھلائے ہوئے تھے
محشر کو
قدم قدم پہ ستایا
نبی ص کی دختر کو
جبھی بتول کے لب پر تھا
نوحہ بعد نبی ص
تمہارے بعد ستائی گئی ہوں میں بابا
ہجوم عام میں لائی گئی ہوں میں بابا
از قلم: محمد ابراہیم نوری